موت کے خلاف جدو جہد
جون پوتیا نے پچاسوں بار فرشتہ اجل کو دھوکہ دے کر دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ موت کے خلاف میری جدو جہد، میں اس نے پانچ درجن ایسے لرزہ خیز حادثات کا تذکرہ کیا جن سے دوچار ہونے والا فولادی ٹینک بھی تہس نہیس ہوجاتا ، لیکن جون پر ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا، ہر بار وہ موت کے چنگل میں آنے کے بعد صاف صاف بچ نکلا، اس کی آپ بیتی کے مطالعہ سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ طلسماتی انسان ہے یا کوئی ایسا انسان جو کوئی عظیم کرشمہ ساز ہو ۔عنفوان شباب میں جون پوتیا بلڈوزرچلانے پر مامورتھا یہی اس کا ذریعہ معاش تھا ، اور اسی بلڈ وزر چلانے کے دوران وہ اپنی زندگی میں پہلی با موت کے ایک ایسے حملے سے دو چار ہو کر بچ نکلا جسے معجزہ ہی قراردیا جا سکتا ہے، وہ میکسیکو کے ایک بڑے کاشت کار کا بیٹا تھا ، پتھریلی زمینوں سے چٹانوں کو۔۔۔مزید پڑھیں
Comments
Post a Comment