Posts

Showing posts from March, 2023

وہی مرے خس و خاشاک سے نکلتا ہے

Image
  جو رنگ سا تری پوشاک سے نکلتا ہے کرے گا کیوں نہ مرے بعد حسرتوں کا شمار ترا بھی حصہ ان املاک سے نکلتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

شاہی رقاصہ

Image
  ایک ایسی رقاصہ کی داستان جو محل کی زندگی سے اوب کر آزادی کے لیے بے چین رہتی ہے۔ وہ جب بھی باہر نکلتی ہے وہاں لوگوں کو ہنستے گاتے اپنی مرضی کی زندگی گزارتے دیکھتی ہے تو اسے اپنی زندگی سے نفرت ہونے لگتی ہے۔ اسے وہ محل کسی سونے کے پنجرے کی طرح لگتا ہے اور وہ خود کو اس میں قید چڑیا کی طرح تصور کرتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

سلمہ اور سمندر

Image
  والدین کی جانب سے بچوں پر بے جا پابندیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی نفسیاتی الجھنوں کو اس کہانی میں پیش کیا گیا ہے۔ معروف وکیل سر عظیم اللہ اپنی بیٹی کے مہاوت کی لڑکی جھنیا سے ملنے پر نہ صرف سخت پابندی عائد کرتے ہیں بلکہ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوائے

Image
  ترقی نے انسان کو اقتصادی طور پر مضبوط تو بنا دیا ہے لیکن انسانی رشتوں کو کمزور کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو ایک چھت کے نیچے رہنے کے باوجود ایک دوسرے سے لا تعلق ہیں۔ یہاں ہر فرد اکیلا ہے۔ اپنی تنہائی کو دور کرنے کے لیے گھر کے سربراہ نے ایک کتا پال لیا ہے جس کا نام جائے ہے۔ اپنا بیشتر وقت وہ جائے کے ساتھ گزارتا ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کی روح جائے کے اندر سما گئی ہے اور جائے کی روح اس کے اندر۔۔۔ مزید پڑھیں

محبت یا ہلاکت؟

Image
  کہانی ایک ایسے شخص کی داستان کو بیان کرتی ہے جو اپنی چچازاد بہن سے بہت محبت کرتا ہے۔ یکبارگی وہ چچازاد بیمار پڑ جاتی ہے اور اسکے علاج کے لیے ایک نوجوان ڈاکٹر آنے لگتا ہے۔ چچازاد ڈاکٹر کی جانب مائل ہونے لگتی ہے اور اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔ اس کے اس فیصلے پر اس کا چچازاد بھائی اپنے رقیب ڈاکٹر کا قتل کر دیتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

گماں کی حد سے گزر کر یقیں کی حد میں آئے

Image
 وہ آسمان اگر ہے زمیں کی حد میں آئے مکیں تو رہتے ہیں ہر دم مکان کی حد میں کبھی مکاں بھی تو اپنے مکیں کی حد میں آئے۔۔۔ مزید پڑھیں

ڈاروِن، بندر اور ارتقاء

Image
  شیخ جمن اپنے آراستہ و پیراستہ بیڈ روم کی کھڑکی سے نیچے سڑک پر لوگوں کی رینگتی ہوئی بھیڑ دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے مانو وہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں اپنا بیڈروم چوتھی منزل پر بنواکر انہوں نے اچھا ہی کیا، اس سے ایک قسم کی بلندی کا احساس بنا رہتا ہے، اس کے علاوہ یہاں سکون ہے سڑک کا شور پریشان نہیں کرتا۔۔۔ مزید پڑھیں

خدا کی قسم

Image
  تقسیم کے دوران اپنی جوان اور خوبصورت بیٹی کے گم ہو جانے کے غم میں پاگل ہو گئی ایک عورت کی کہانی۔ اس نے اس عورت کو کئی جگہ اپنی بیٹی کو تلاش کرتےہوئے دیکھا تھا۔ کئی بار اس نے سوچا کہ اسے پاگل خانے میں داخل کرا دے، پر نہ جانے کیا سوچ کر رک گیا تھا۔ ایک روز اس عورت نے ایک بازار میں اپنی بیٹی کو دیکھا، لیکن بیٹی نے ماں کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اسی دن اس شخص نے جب اسے خدا کی قسم کھا کر یقین دلایا کہ اس کی بیٹی مر گئی ہے، تو یہ سنتے ہی وہ بھی وہیں ڈھیر ہو گئی۔۔۔ مزید پڑھیں

دو خط

Image
  دو دوستوں کی کہانی، جو کالج سے نکلنے کے ایک عرصہ بعد ایک دوسرے کو خط لکھتے ہیں۔ اس درمیان ان دونوں کی شادی ہو چکی ہوتی ہے۔ مگر انہیں جس طرح کے جیون ساتھی ملے ہیں ان سے وہ اس قدر تنگ آ چکے ہیں کہ ان کے پاس ایک دوسرے کے حالات پر ہنسنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

عشق میں برباد ہونے پر پشیمانی تو ہے

Image
 پھر بھی میری قدر و قیمت اس نے پہچانی تو ہے سانس لینا بھی جہاں مشکل ہے اس ماحول میں مجھ کو زندہ دیکھ کر لوگوں کو حیرانی تو ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

مہمان داری

Image
  یہ ایک جاسوسی قسم کی کہانی ہے۔ دو لڑکیاں ایک پروفیسر کے ساتھ سمندر کے کھنڈر کی سیاحت کے لیے رات کا سفر طے کر دوسرے شہر جاتے ہیں۔ اس شہر میں ان کا قیام ایک مادام کے گھر میں ہوتا ہے لیکن جب اس مادام کی حقیقت کا پتہ چلتا ہے تو حالات دوسرا ہی رخ اختیار کر لیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

معصوم محبت

Image
  بچوں کی نفسیات پر مبنی ایک پراثر کہانی ہے۔ عموماً گھر کے بڑے لوگ اپنی مصروفیات اور معاملات میں الجھ کر بچوں کی نفسیاتی کیفیت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کے نتائج بسا اوقات سنگین ہو جاتے ہیں۔ صلاح الدین ملازمت کے۔۔۔ مزید پڑھیں

تین مائیں ایک بچہ

Image
  کہانی ایک ایسے بچے کی ہے جسے حال ہی میں بمبئی پولس نے برآمد کیا تھا۔ ٹی وی پر جب بچے کے بارے میں خبر چلی تو امیر گھرانوں کی عورتوں نے اس بچے پر اپنا حق جتایا۔ کورٹ میں جب وکیل نے ان سے بچے اور ان کی گزشتہ زندگی سے وابستہ سوال پوچھے تو کسی نے بھی صحیح جواب نہیں دیا۔ مقدمہ ختم ہونے ہی کو تھا کہ ایک بھکارن کورٹ میں حاضر ہوتی ہے اور بچے پر اپنا حق جتاتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ملن موسموں کی سزا چاہتا ہوں

Image
 ملن موسموں کی سزا چاہتا ہوں ترے ہجر کی انتہا چاہتا ہوں صداؤں سے محروم اپنی گلی میں۔۔۔ مزید پڑھیں

قیدی کی سرگزشت

Image
  افسانہ جیل کے ایسے قیدی کی داستان بیان کرتا ہے جو سیاسی مجرم ہے۔ قید میں باہری دنیا اور گزری ہوئی زندگی کو یاد کرکے وہ اداس ہو جاتا ہے۔ پھر ایک روز اس کے پاس ایک بلی کا بچہ آ جاتا ہے، بلی کا بچہ اسکے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ ایک دن اس قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہوتی ہے اور وہ تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔ صبح جب سنتری اسے دیکھنے آتا ہے تو پاتا ہے کہ قیدی کی ساتھ بلی کا بچہ بھی مرا ہوا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

سوکھے ساون

Image
  کم عمری میں بیوہ ہونے والی ایک استانی کی نفسیات پر مبنی کہانی ہے۔ اس کی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، لیکن اس کے خوبصورتی کا عالم یہ ہے کہ نہ صرف اس کی شاگردہ اس کے حسن کی تعریف کرتی ہے بلکہ خان صاحب کا رشتہ بھی آتا ہے۔ ایک دن رات میں وہ بارش میں برہنہ ہو کر نہاتی ہے اور خوب رقص کرتی ہے اور پھر تھک کر پھولوں کا ہار سرہانے رکھ کر سو جاتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

دشت تعلق

Image
  کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوست سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ان کے درمیان وقفہ وقفہ پر فاصلے آتے رہے ہیں لیکن اس کے دل سے اپنے دوست کی یاد نہیں جاتی۔ پھر ایک دن جب وہ اس کے بڑے بھائی کا تعاقب کرتے ہوئے دوست کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ وہاں دوست سے مل کر اسے احساس ہوتا ہے کہ ان کے درمیان رشتوں کی جو حرارت تھی وہ تو ختم ہو چکی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

جیب و گریباں ٹکڑے ٹکڑے دامن کو بھی تار کیا

Image
 کیسے کیسے ہم نے اپنی وحشت کا اظہار کیا طوق و سلاسل ہم نے پہنے خود کو سپرد دار کیا ہم خود اپنی جان سے گزرے تب تیرا دیدار کیا۔۔۔ مزید پڑھیں

دھار

Image
  صبح جاگنے کے بعد اس نے حسب معمول شیو کرنا چاہا تو اسے اپنا شیونگ سیٹ جگہ پر نہیں ملا۔ سارا کمرہ دیکھ لیا۔ بچے بھی اس کے کمرے میں نہیں آتے تھے اس کی چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا۔ اسے سخت غصہ آیا۔ جب سے اس کا لڑکا واپس آ گیا تھا اس کا موڈ بے حد خراب رہنے لگا تھا۔ اس نے بیوی کو بلاکر ڈانٹا کہ وہ اس۔۔۔ مزید پڑھیں

غلام گردش

Image
  یہ کہانی نوکر اور مالک کے ان رشتوں کو بیان کرتی ہے، جس میں مالک چاہتے ہوئے بھی مصیبت میں گرفتار اپنے نوکر کی مدد نہیں کر پاتا ہے کیونکہ اسے اپنی بدنامی کا ڈر ہوتا ہے۔ مالک بہت ہی مذہبی اور بارسوخ شخص ہے۔ اس کے بڑے بھائی کا گھر اس کے گھر کے سامنے ہے۔ دونوں بھائیوں کے نوکروں کے لیے الگ الگ کوارٹرس ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

برمی لڑکی

Image
 گیان کی شوٹنگ تھی اس لیے کفایت جلدی سو گیا۔ فلیٹ میں اور کوئی نہیں تھا۔ بیوی بچے راولپنڈی چلے گئے تھے۔ ہمسایوں سے اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ یوں بھی بمبئی میں لوگوں کو اپنے ہمسایوں سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ کفایت نے اکیلے برانڈی کے چار پیگ پیے۔ کھانا کھایا۔ نوکروں کو رخصت کیا اور دروازہ بند کرکے سو گیا۔۔۔ مزید پڑھیں

دن کو بھی اتنا اندھیرا ہے مرے کمرے میں

Image
  سایہ آتے ہوئے ڈرتا ہے مرے کمرے میں غم تھکا ہارا مسافر ہے چلا جائے گا  کچھ دنوں کے لیے ٹھہرا ہے مرے کمرے میں۔۔۔ مزید پڑھیں

رہائی

Image
 ابھی گھاس کی اوس بھی نہیں سوکھی تھی کہ سگنی ٹپک پڑی۔ گھٹنوں تک دھوتی چڑھائے، ننگے پیروں میں نم دھول اور گھاس پھوس بھرے، سر پر گٹھری اٹھائے، ٹھٹھرتی ہوئی۔ ’’ٹھنڈ میں جان دینی ہے کیا رے سگنی۔۔۔ مزید پڑھیں

اندھیری گلیاں

Image
  گھر سے بھاگے دو محبت کرنے والوں کی کہانی، وہ رات کی تاریکی میں گلیوں کی خاک چھانتے اور ان پلوں کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے انہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا تھا، اسٹیشن کی طرف چلے جا رہے تھے۔ بستی پیچھے چھوٹ گئی تھی اور۔۔۔ مزید پڑھیں

سیلاب

Image
  یہ آزادی کے دور کے ایک ایسے اخبار کے مدیر کی کہانی ہے، جو آزادی کے لیے انقلابیوں کی تنقید کرتا ہے اور سرکار سے اشتہار حاصل کرتا ہے۔ ایک روز جب اس کی بیوی گھر کے عیش و آرام کو چھوڑ کر آزادی کی مہم میں شامل ہو جاتی ہے تو وہ بھی اس کے جوش کو دیکھ کر اس مہم میں سب سے آگے چل پڑتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

درد کی دھوپ بھرے دل کی تمازت لے کر

Image
 کیسے جائے کوئی احساس کی ہجرت لے کر پھر کہاں جائیے اب بیٹھیے ماتم کیجے دل کے ہاتھوں میں یہ انمول شرافت لے کر۔۔۔ مزید پڑھیں

رپورٹر

Image
  سچ کی تلاش میں نکلے ایک ایسے رپورٹر کی کہانی جو ایک ایسے گاؤں میں رپورٹنگ کی لیے جاتا ہے جو حال ہی میں ایک اچھا قصبہ بن کر ابھرا ہے۔ قصبے میں جاکر ہر چیز کی ایمانداری سے تحقیق کی۔ اگلے دن جس صفحہ پر اس کی رپورٹ شائع ہونی تھی، اس صفحہ پر اس کے موت کی خبر شائع ہوئی تھی۔۔۔ مزید پڑھیں

خزانہ

Image
 ڈاکواور کسان میں کیا فرق ہے؟ رگھیا نے سوچا۔ کسان جب سوکھے سے، مہاجن سے اور زمیندار سے مجبور ہوجاتا ہے تو وہ ڈاکو ہوجاتا ہے۔ کندھے پر ہل لے کر چلنے کے بجائے اب کندھے پر لاٹھی رکھتا ہے، برچھا رکھتا ہے، آگے جاکر بندوق رکھتا ہے۔ کندھے کا بوجھ وہی رہتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دوست کی ضرورت ہے

Image
  یہ ایک ایسے کامیاب شخص کی کہانی ہے جو دولتمند ہو کر بھی تنہا ہے۔ اسے ایک دوست کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ اخبار میں اشتہار دیتا ہے۔ کچھ لوگ اس اشتہار اور اشتہار دینے والے کا مزاق اڑاتے ہیں۔ اشتہار کے جواب میں اگلے ہی دن کچھ لوگ اس کے پاس پہنچتے ہیں۔ سبھی افراد اپنی خوبیاں بیان کرتے ہیں اور خود کو اس کی دوستی کے لیے سب۔۔۔ مزید ڑھیں

زندگی کو شعبدہ سمجھا تھا میں

Image
 زندگی کو شعبدہ سمجھا تھا میں پتھروں کو آئنہ سمجھا تھا میں دھوپ کی یورش تھی ہر اک سمت سے۔۔۔ مزید پڑھیں

جنازہ

Image
  یہ مسجد کے ایک موذن کی کہانی ہے جسکا قیام مسجد میں ہی رہتا ہے۔ ایک روز مسجد میں نماز جنازہ کے لیے ایک جنازہ لایا جاتا ہے کہ اسی وقت تیز بارش ہونے لگتی ہے۔ لوگ جنازے کو اس کی تحویل میں دے کر چلے گیے کہ بارش کھلنے پر جنازہ کو دفن کیا جائے گا۔ رات کو جنازے کے پاس تنہا بیٹھے موذن کے سامنے ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ صبح ہوتے ہی اس کی بھی موت ہو گئی۔۔۔ مزید پڑھیں

اپسرا حویلی

Image
  ٹل بجنے پرپریم دیوتاچونکے۔ اس وقت کون ہوسکتاہے بھلا۔ شش سیوک بولا، کوئی فریادی ہوگا مہاراج۔ اس سمے فریادی۔ پریم دیوتاماتھے پرتیوری چڑھاکربولے۔ مہاراج، شش سیوک نے کہا، فریادی کاکوئی سمے نہیں ہوتا۔ اچھا توفریادی کوحاضر کرو۔ دیوتا خشمگیں لہجے میں بولے۔۔۔ مزید پڑھیں

احتیاط عشق

Image
  کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس نے اپنے محبوب کو ایک سال قبل دیکھا تھا اور اسکی آنکھوں میں محبوب کا وہی عکس تھا۔ اب جبکہ وہ اس سے ملنے آرہا تھا تو وہ اس کے استقبال میں کوئی کمی نہیں رہنے دینا چاہتی تھی۔ اس نے سنا تھا کی اسکا محبوب فوج میں بھرتی ہو گیا ہے، اس سے اس میں اور بھی بانکپن آگیا ہوگا۔ مگر جب اس نے اسے ایئر پورٹ پر دیکھا تو وہ اسے دیکھ کر اس قدر حیران ہوئی کہ ایک بار تو اس نے اسے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔۔۔ مزید پڑھیں

نوائے حق پہ ہوں قاتل کا ڈر عزیز نہیں

Image
  نوائے حق پہ ہوں قاتل کا ڈر عزیز نہیں پڑے جہاد تو اپنا بھی سر عزیز نہیں پڑا ہوا ہوں سر رہ گزر تو رہنے دے تری گلی سے زیادہ تو گھر عزیز نہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

نعرہ

Image
  یہ افسانہ ایک متوسط طبقہ کے آدمی کی انا کو ٹھیس پہنچنے سے ہونے والی درد کو بیاں کرتا ہے۔ بیوی کی بیماری اور بچوں کے اخراجات کی وجہ سے وہ مکان مالک کو پچھلے دو مہینے کا کرایہ نہیں دے پایا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ مالک مکان اسے ایک مہینے کی اور مہلت دے دے۔ اس درخواست کے ساتھ جب وہ مالک مکان کے پاس گیا تو اس نے اس کی بات سنے بغیر ہی اسے دو گندی گالیاں دیں۔ ان گالیوں کو سن کر اسے بہت تکلیف ہوئی اور وہ مختلف خیالوں میں گم شہر کے دوسرے سرے پر جا پہنچا۔ وہاں اس نے اپنی پوری قوت سے ایک ’نعرہ‘ لگایا اور خود کو بہت ہلکا محسوس کرنے لگا۔۔۔ مزید پڑھیں

پشپ گرام کا اتہاس

Image
 پشپ گرا م چندر لیکھا پہاڑیوں کی گود میں جنگل کے چھور پر آباد تھا۔ گرام سے کوس بھر دوری پر سوگندھا ندی بہتی تھی۔ یہ گرام بہت سارے گراموں کی طرح کنبہ، برادری پر مبنی تھا اور ہر آدمی دوسرے آدمی کا سمبندھی تھا۔ گھر ہی کتنے تھے۔۔۔ مزید پڑھیں

چکرویو

Image
 دھرت راشٹر نے پوچھا۔ ’’اے سنجے مجھے بتاؤ اتنے سارے لوگ اپنے اپنے ہاتھوں میں ہتھیار اٹھائے اس سرزمین پر کیا کر رہے ہیں؟‘‘ سنجے جواب دیا۔ ’’اے دھرت راشٹر۔ وہ لوگ ایک جاتی کو نشٹ کر دینا چاہتے ہیں۔ انھیں صفحۂ ہستی سے مٹادینا چاہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک سی صورتیں

Image
 ڈھائی گھنٹے ہو چکے تھے اور میکو کا کوئی اتا پتا نہ تھا۔ رتن منی جی نے پریشان ہونا تو بہت پہلے سے شروع کر دیا تھا، جب اس کے لوٹ آنے کا وقت بھی نہیں ہوا تھا لیکن اب تو ڈھائی گھنٹے بھی پورے ہو چکے تھے۔ ان کی پریشانی بلاسبب بھی نہیں تھی۔ پچاس ہزار روپوں کا معاملہ تھا اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ اونچ نیچ ممکن تھی۔ وہ ڈرائنگ روم سے نکل کر گیلری میں لفٹ کے تھوڑے آگے تک دھیرے دھیرے ٹہلنے لگے تھے اور اب اس طرح ٹہلتے ہوئے بھی انہیں آٹھ دس منٹ تو ہو ہی گئے ہوں گے۔۔۔ مزید پڑھیں

پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں ہم بھی تم بھی

Image
 پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں ہم بھی تم بھی کس قدر بے بس و مجبور ہیں ہم بھی تم بھی آج بھی اندھی سرنگوں میں بسر کرتے ہیں اور اجالوں سے بہت دور ہیں ہم بھی تم بھی۔۔۔ مزید پڑھیں

اصلی جن

Image
  ہم جنسیت کے تعلقات پر مبنی کہانی۔ فرخندہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی۔ بچپن میں ہی اس کے باپ کا انتقال ہو گیا تھا تو وہ اکیلے اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ جوانی کا سفر اس نے تنہا ہی گزار دیا۔ جب وہ اٹھارہ سال کی ہوئی تو اس کی ملاقات نسیمہ سے ہوئی۔ نسیمہ ایک پنجابی لڑکی تھی، جو حال ہی میں پڑوس میں رہنے آئی تھی۔ نسیمہ ایک لمبی چوڑی مردوں کی خصلت والی خاتون تھی، جو فرخندہ کو بھا گئی تھی۔ جب فرخندہ کی ماں نے اس کا نسیمہ سے ملنا بند کر دیا تو وہ نیم پاگل ہو گئی۔ لوگوں نے کہا کہ اس پر جن ہے، پر جب ایک دن چھت پر اس کی ملاقات نسیمہ کے چھوٹے بھائی سے ہوئی تو اس کے سبھی جن بھاگ گئے۔۔۔ مزید پڑھیں

پہلی موت

Image
  یہ کہانی جاگیردارانہ نظام کی اخلاقیات پر مبنی ہے۔ گاؤں کا گورکن غتوا مدن کو دس روپے کی ادائگی نہ ہونے کی وجہ سے جوتوں سے مارتا ہے اور اسے کنکروں پر گھسیٹتا ہے۔ میاں کے گھر کا چھوٹا بچہ اس ظلم کو برداشت نہیں کر پاتا اور وہ غتوا کے پتھر کھینچ مارتا ہے جس سے اس کا سر لہو لہان ہو جاتا ہے۔ بچے کو گھر میں صرف اس لئے سزا دی جاتی ہے کہ وہ ان چھوٹے لوگوں کے معاملے میں کیوں پڑا، اگر وہ پلٹ کر مار دیتا تو ساری عزت خاک میں مل جاتی۔ بچہ اپنے موقف پر قائم رہتا ہے لیکن جب اسے معافی مانگنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے تو اس کے اندر کوئی چیز ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

رات بھر سورج کے بن کر ہم سفر واپس ہوئے

Image
 رات بھر سورج کے بن کر ہم سفر واپس ہوئے شام بچھڑے ہم تو ہنگام سحر واپس ہوئے جلوہ گاہ ذات سے کب خود نگر واپس ہوئے اور اگر واپس ہوئے تو بے بصر واپس ہوئے۔۔۔ مزید پڑھیں

نیلی ساڑی

Image
  یہ کہانی قحبہ خانے سے برآمد کی گئی ایک لڑکی کے بیان کے گرد گھومتی ہے جو فلم میں اسٹار بننے کے چکر میں ایک رنڈی خانے میں پہنچ جاتی ہے اور جب وہ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے چہرہ پر تیزاب ڈال کر جلا دیا جاتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

تیسری منزل

Image
  عورت کی وفاداری اور مرد کی خود غرضی کے محور پر گھومتی ہوئی یہ کہانی ہے۔ کرشچین مس ڈورتھی جو ایک بال روم ڈانسر ہے، وہ ایک مسلمان شو میکر حنیف کے لئے اپنی تمام جذبوں کو فنا کر دیتی ہے۔ اس کے کاروبار کو ترقی دیتی ہے، اس کے بیوی بچوں کو بھی خوش دلی سے قبول کرتی ہے لیکن اخیر میں حنیف صرف ایک بے وفا مرد ثابت ہوتا ہے۔ شہری زندگی کے واقعات اور کرایہ کے مکان کا سہارا لے کر انسان کی خود غرضی کو بھی اس کہانی کے ذریعہ واضح کیا گیا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اندھی محبت

Image
  کسی حادثے میں نابینا ہوئی ایک لڑکی کی داستان ہے۔ جو ڈاکٹر اس کا علاج کر رہا ہے، لڑکی کو اس ڈاکٹر سے محبت ہو جاتی ہے اور بالآخر ان کی شادی ہو جاتی ہے۔ لڑکی کے آنکھوں کے آپریشن کے بعد جب وہ اپنے شوہر کو دیکھتی ہے تو اسے دیکھ کر اتنی حیران ہوتی ہے کہ وہ دل ہی دل میں دعا کرتی ہے کہ کاش اسکی آنکھیں ٹھیک نہیں ہوئی ہوتیں۔ لڑکی کی یہ حالات دیکھ کر اس کا ڈاکٹر شوہر اسے اپنے معاون کے حوالے کر اس کی زندگی سے چلا جاتا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

قصیدے لے کے سارے شوکت دربار تک آئے

Image
 ہمیں دو چار تھے جو حلقۂ انکار تک آئے وہ تپتی دھوپ سے جب سایۂ دیوار تک آئے تو جاتی دھوپ کے منظر لب اظہار تک آئے۔۔۔ مزید پڑھیں

نفرت

Image
  یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس کی ایک معمولی سے واقعہ نے پوری زندگی ہی بدل دی۔ اسے زرد رنگ جتنا پسند تھا اتنا ہی برقعہ ناپسند۔ اس دن جب وہ اپنی نند کے ساتھ ایک سفر پر جا رہی تھی تو اس نے زرد رنگ کی ہی ساڑی پہن رکھی تھی اور برقعے کو اتار کر ایک طرف رکھ دیا تھا۔ مگر لاہور اسٹیشن پر بیٹھی ہوئی جب وہ دونوں گاڑی کا انتظار کر رہی تھی وہاں انہوں نے ایک میلے کچیلے آدمی کی پسند ناپسند سنی تو انہوں نے خود کو پوری طرح ہی بدل لیا۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک شہری پاکستان کا

Image
 منی اورمیشاآنگن میں اتری ہوئی دھوپ میں کھیل رہے تھے۔ سرسوتی انہیں نہلانے کے لیے جلدی جلدی گرم پانی، تولیہ، صابن، ان کے کپڑے وغیرہ غسل خانے میں رکھے جارہی تھی جوآنگن کے ایک کونے میں ایک چھوٹی سی دیواراٹھاکربنایاہواتھا۔ اس نے بچوں کوپکارا، ’’نی منی!وے میشے!چلوآؤ، ابھی نہالو، پھرمجھے قت نہیں ملے گا۔ سناکہ نہیں؟‘‘ بچے کھیلنے میں مصروف رہے۔ سرسوتی نے آگے بڑھ کر دونوں کوبازوؤں سے پکڑکر اٹھایا، ’’رُڑجانٹرے!ہروقت مٹی گھٹے میں کھیلتے رہتے ہیں۔ چلوسیدھے۔۔۔ مزید پڑھیں  

تین عورتیں

Image
  یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو زندگی کی دشواریوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کے لیے نکل پڑتی ہے۔ وہ ریلوے لائن پر چلی جا رہی ہے اور اس کے پیچھے پیچھے دو عورتیں اسے سمجھا رہی ہیں، وہ ان کی ہر دلیل کو اپنے منطق سے کاٹ دیتی ہے اور آخر میں ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی ختم کر لیتی ہے۔ بعد میں پتہ چلتا ہے کہ مرنے والی ایک نہیں تین عورتیں تھیں۔۔۔ مزید پڑھیں

روز بدلی ہوئی دنیا کی فضا دیکھتے ہیں

Image
 روز بدلی ہوئی دنیا کی فضا دیکھتے ہیں آج کس سمت میں چلتی ہے ہوا دیکھتے ہیں جو بھی ہوتا ہے وہ ہوتا ہے امیدوں کے خلاف دل میں کیا سوچتے ہیں آنکھ سے کیا دیکھتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں