نا قابل تسخیر پہلوان عورت
ہنگامہ ! اور کیوں نہ ہو؟ ایک عورت نے ایک مرد میدان کوچیلنج کیاتھا۔عورت جسے عرف عام میں صنف نازک کہاجاتاہے۔ جس میں کلیوں کی نزاکت اور پھولوں کی نرمی ہوتی ہے جوعمرخیام کی رباعی تان سین کے نغموں میں بستی ہے جس میں شعروں کی لچک اور پائل کی جھنکار ہوتی ہے۔اور آج اسی عورت نے مشہور مرد میدان بچن سنگھ پنجابی کو للکارا تھا۔ گویاشمشیر بے نیام ہوگئی تھی۔‘‘ كار لے کر گرانڈ سرکس کا پنڈال’’ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرچکا تھا ۔کیونکہ عورت اور مرد کی کشتی دنیا کے لئے ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔ ہرنگاه منتظراورہر دل بے تاب تھا۔ سرکس کے تمام آئیٹم ختم ہونے کے بعد اب کشتی کی باری تھی۔اور لوگوں نے دیکھا ایک حسن بے مثال اکھاڑے میں پہلی بار غیرمتوقع حالت میں...مزید پڑھیں
Comments
Post a Comment